گزشتہ 24 گھنٹوں میں167 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،ترجمان

image

لاہور۔19اپریل (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ترجمان لیسکو کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر167 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے 93کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں جبکہ 6کو گرفتار کرلیا گیا۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 7کمرشل، 2زرعی اور158 ڈومیسٹک تھے۔

تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو1 لاکھ36ہزار1 سو14یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 33لاکھ 11 ہزار 38 روپے ہے۔بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اوران کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔پھولنگر کے علاقے میں کنکشن کو2لاکھ 10 ہزار روپے،گڑھی شاہو کے علاقے میں کنکشن کو1لاکھ 35ہزار،شاہدرہ کے علاقے میں ایک ملزم کو 1 لاکھ10 ہزار روپیاورشاہدرہ میں ہی ایک اورملزم کو 1 لاکھ روپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔

انسداد بجلی چوری مہم کو213 روزمکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل73 ہزار1سو62ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 70ہزار38ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کر29 ہزار9سو38 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بجلی چوروں کو اب تک8 کروڑ87لاکھ 82ہزار2سو 31یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 3ارب32 کروڑ98لاکھ 6 ہزار33روپے ہے۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.