صدر آصف علی زرداری نے منتخب صدر کی حیثیت سے مسلسل 7ویں مرتبہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے کامنفرد اعزاز حاصل کر لیا

image

اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):صدر آصف علی زرداری نے منتخب صدر کی حیثیت سے مسلسل 7ویں مرتبہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے کامنفرد اعزاز حاصل کر لیا ۔

مارچ 2012 میں بطور منتخب صدر آصف علی زرداری نے نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر 20ستمبر 2008، 28 مارچ 2009، 5 اپریل 2010، 22 مارچ 2011 ، 17 مارچ 2012 اور 10 جون 2013 کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا تھا ۔

دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونے کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمعرات کو 16 ویں قومی اسمبلی کے پہلے پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر کے نئے پارلیمانی سال کا آغاز کر دیا ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.