وزیراعظم محمد شہباز شریف کی نوشکی میں بس مسافروں کے اغوا کے بعد قتل کے واقعہ کی مذمت

image

لاہور۔13اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے میں قومی شاہراہ 40 پر بس مسافروں کے اغوا کے بعد قتل کے اندوہناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے اس واقعہ کے مجرموں اور ان کے سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

ہفتہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم نےاس لرزہ خیز واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے مقتولین کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔وزیراعظم نے مقتولین کے لئے فاتحہ خوانی اور ان کی بلندی درجات کی دعاکی۔وزیراعظم نے کہا کہ رنج کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

دہشتگردی کے اس واقعہ کے مجرموں اور ان کے سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی،دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ،وزیراعظم نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.