سمگلنگ ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ، کوسٹ گارڈز اسے روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ

image

کراچی۔ 01 مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سمگلنگ ملکی معیشت کو کھارہی ہے،پاکستان کوسٹ گارڈز سمگلنگ کو روک سکتا ہے،اس وقت ملک کو بڑا درپیش مسئلہ معیشت ہے اور کوسٹ گارڈز کا معیشت سے براہ راست تعلق ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے بدھ کو پاکستان کوسٹ گارڈز ہیڈکوارٹرز کےدورے کے موقع پر افسران وجوانوں سے خطاب کے دوران کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اس وقت 40 سے 50 کروڑ روپے کی ریکوری کو 5سے 6 ارب روپے یا اس سے زیادہ پر لے جائیں گے تو بہتری آئے گی، کوسٹ گارڈز کا محدود وسائل کے باوجود کام قابل تحسین ہے ، ہم کوسٹ گارڈزکے بنیادی مسائل حل کریں گے۔قبل ازیں وزیرداخلہ کے پاکستان کوسٹ گارڈز ہیڈکوارٹرز پہنچنے پرڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈز بریگڈ یئر غلام عباس نے ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے یاد گار شہدإ پرپھولو ں کی چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

بعد ازاں وزیر داخلہ کو پیشہ وارانہ امور پر بریفنگ دی گئی جس میں خصوصا کوسٹ گارڈز کی ذمہ داریاں نبھانے اور سمگلنگ خصوصا انسداد منشیات کی روک تھام بارے ان کی کاوشوں کا ذکر کیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ کو پی سی جی کی پیشہ وارانہ تربیتی اموراور سمگلنگ کی روک تھام کے اقدامات اور پکڑی گئی منشیات ،شراب اور دیگر ممنوعہ اشیا کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ محسن نقوی نے ادارے کی پیشہ وارانہ کارکردگی،جوانوں کے بلند عزم ،حوصلے اور کوششوں خصوصا انسداد منشیات کے حوالے سے اقدامات اور کاوشوں کو سراہتے ہوٸے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز زمین اور سمندر میں بیک وقت اپنی فرائض سرانجام دینے والی واحد فورس ہے جس کا نہ صرف زمانہ امن بلکہ کسی بھی مشکل اور جنگی صورتحال میں ایک اہم کردار ہے۔

انہوں نے حکومت کی جانب سے پاکستان کوسٹ گارڈزکو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن مدد اور درکار وسائل کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے ادارے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.