پیپلز پارٹی کا منشور مزدروں کی نمائندگی کرتا ہے ، ملک رحمت اللہ نوتیزئی

image

چاغی۔01 مئی (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چاغی کے صدر ملک رحمت اللہ نوتیزئی ضلعی جنرل سیکرٹری کاظم مینگل صوبائی کونسل کے ممبر حاجی غلام جان حسن زئی تحصیل نوکنڈی کے صدر جنید فقیرزئی پی پی پی سب تحصیل تفتان کے رہنما میر عبدالغفور نوتی زئی و دیگر کارکنان نے یومِ مزدور و مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر شکاگو کے شہیدوں کو خراج عقیدت اور پاکستان بھر کے محنت کشوں کو سلام پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور مزدوروں ؛ کسانوں کی نمائندگی کرتی ہے، جس کا منشور محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ اور بہبود کے لیے ہے قائد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو بینظیر مزدور کارڈ اور بینظیر کسان کارڈ کی شکل میں محنت کشوں کو معاشی۔ ریلیف پہنچانے کے لیے ایک جامع و جدید منصوبے پر عمل پیرا ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت ہمیشہ مزدوروں کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی ہمیشہ قومی مزدوروں کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.