کراچی سے شاہ نورانی جانے والا ٹرک کھائی میں جا گرا، ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو گئی

image

بلوچستان میں ضلع حب کے علاقے شاہ نورانی میں ویراب کے مقام پر زائرین کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 17 افراد ہلاک جبکہ 52 زخمی ہوئے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر احمد ولی طلحہ کے مطابق حادثہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کو حب کی تحصیل دریجی میں پیش آیا جب زائرین سے بھرا ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گرا-

ٹرک میں 60 سے زائد افراد سوار تھے جو سندھ کے ضلع ٹھٹھہ سے بلوچستان میں واقع شاہ نورانی کے مزار جا رہے تھے۔

حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد میں سے بیشتر آپس میں رشتہ دار ہیں۔

لاشوں اور زخمیوں کو حب اور کراچی کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعلٰی بلوچستان سرفراز بگٹی نے حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق جام غلام قادر ہسپتال حب میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ کمشنر قلات اور ڈی سی حب کو ہنگامی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔  وزیر اعلی بلوچستان نے شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کرنے کے لیے سندھ حکومت سے رابطے کی ہدایت کی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.