متحدہ عرب امارات میں ایک بار پھر موسلادھار بارش کی پیش گوئی

image

ابو ظہبی ۔2مئی (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں ایک بار پھر موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ امارات کے محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ احمر سے سطح کے کم دباؤ کی توسیع سے یو اے ای متاثر ہوا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ مرطوب جنوب مشرقی ہوائیں متحدہ عرب امارات کے موسم کو بھی متاثر کریں گی۔

اماراتی محکمہ موسمیات کے نمائندے کا کہنا ہے کہ گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے جب کہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے، اس دوران تیز ہواؤں کی رفتار 65 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔متحدہ عرب امارات میں جمعرات اور جمعہ کو بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر دبئی کے تعلیمی اداروں میں جمعرات اور جمعہ کو تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق چھٹی کا مقصد اساتذہ اور طلباء کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.