صدر مملکت آصف علی زرداری کا شاہ نورانی کے اندوہناک حادثے پر اظہارِ افسوس

image

اسلام آباد۔11اپریل (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے شاہ نورانی کے اندوہناک حادثے پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر مملکت نے حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔

صدر مملکت نے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے ورثاء کے لئے صبر و جمیل اورحادثے کے زخمیوں کیلئے جلد صحتیابی کی دعا کی ۔انہوں نے کہا کہ دُکھ کی اِس گھڑی میں میری ہمدردیاں زائرین کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.