وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں وفد کی ملاقات ،اہم اقتصادی معاملات پر تبادلہ خیال

image

اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں وفد نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ملاقات کی اور اہم اقتصادی معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔

ملاقات کے دوران وفد نے وفاقی وزیر تجارت کووزارت تجارت کاقلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وزارت تجارت کے جاری اعلامیہ کے مطابق پیر کو ایف پی سی سی آئی کے صدر نے وفد کے ہمراہ جام کمال سے ملاقات کی ۔وفد نے تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مشترکہ کوششوں کے لئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔

وفاقی وزیر تجارت نے ایف پی سی سی آئی کے وفد کو ان کے تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔وفاقی وزیر نے آپریشنز کو آسان بنانے کے لئے باقاعدہ رابطہ میٹنگوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے تاجر برادری کو درپیش چیلنجز بالخصوص بجلی اور گیس کے شعبوں میں درپیش چیلنجز کو حل کرنے کا یقین دلایا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.