ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ کا پارلیمنٹ ہاؤس ، پارلیمنٹ لاجز میں مضر صحت/آلودہ پانی کی فراہمی کا نوٹس ،پانی کے نمونے لے کر مستند لیباٹری سے فوری تحقیقات کرانے کی ہدایت

image
اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ کا پارلیمنٹ ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز میں مضر صحت/آلودہ پانی کی فراہمی کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کو پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز سے پانی کے نمونے لے کر مستند لیباٹری سے فوری تحقیقات کرانے کی ہدایت کی۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ نوٹس پاکستان کونسل برائے آبی وسائل و تحقیق کی تحقیقاتی رپورٹ کے تناظر میں لیا گیا۔ڈپٹی اسپیکر نے پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز میں مضر صحت پانی کی فراہمی پر گہری تشویش کا اظہارکیا۔

ڈپٹی اسپیکر نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی انتظامیہ کو پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز سے پانی کے نمونے لے کر مستند لیباٹری سے فوری تحقیقات کرانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی اسپیکر نے تحقیقات کی روشنی میں پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز میں پانی کی فراہمی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آلودہ پانی کے استعمال سے پارلیمنٹ ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز میں اراکین پارلیمنٹ اور عملے کے ممبران کی صحت کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں،

سید غلام مصطفیٰ شاہ نے ہدایت کی کہ پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز میں آلودگی سے پاک، شفاف اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں،آلودہ پانی کے استعمال سے انسانی صحت پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔آلودہ اور مضر صحت پانی کا استعمال ہپاٹائٹس اور ٹی بی جیسے موذی امراض اور گردوں کی بیماریوں کا موجب بن سکتا ہے ۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی پاکستان کونسل برائے آبی وسائل و تحقیق کو پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز میں نصب فلٹر یشن پلانٹ کے فلٹرز اور صفائی کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے بھی کی ہدایت کی۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.