وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی زیر صدارت ٹیرف اصلاحات کےحوالے سے اجلاس

image

اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے وزارت تجارت میں ٹیرف اصلاحات کےحوالے سے منعقد کیے گئے اجلاس کی صدارت کی۔ منگل کو وزارت تجارت کے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں سیکرٹری وزارت تجارت خرم آغا اور وزارت کےدیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیر تجارت کو ٹیرف پالیسی بورڈ کے قیام کے بعد سے وزارت کی طرف سے کی گئی ٹیرف اصلاحات اور ٹیرف ریشنلائزیشن کے بارے میں بریفنگ دی گئی اس کے علاوہ مسابقتی قیمتوں پر خام مال کی دستیابی کو یقینی بنا کر برآمدات کو بڑھانے میں ٹیرف کے کردار کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیر تجارت کو ٹی پی بی کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں پاکستان کی ٹیرف پالیسی کی تشکیل میں ٹی پی بی کی تزویراتی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

اجلاس میں وزیر تجارت کو بتایا گیا کہ انڈسٹری کو درکار خام مال کے تقریباً ایک تہائی پر کسٹم ڈیوٹی نہیں ہے۔ وزیر تجارت کو مشینری کی درآمد کے بارے میں بھی بتایا گیا اور ٹیرف ریشنلائزیشن کے حوالے سے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات پر ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ وزیر تجارت جام کمال نے صنعت کاری کو فروغ دینے کے لیے ٹیرف کے اسٹریٹجک استعمال پر زور دیا۔ انہوں نے وزارت کو ہدایت کی کہ وہ ٹیرف ریشنلائزیشن کے منصوبے پر کام جلد مکمل کریں ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.