لائیو: خیبر پختونخوا میں یکم رمضان سے 100 فیصد آبادی کے لیے صحت کارڈ بحال

image

کیا پی ٹی آئی ’کبھی ہاٹ کبھی کولڈ‘ پالیسی کی طرف بڑھ رہی ہے؟

سینیٹ ضمنی انتخاب: ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا ’باپ‘ کی حمایت سے انکار

اڈیالہ جیل پر حملے کا منصوبہ ناکام، تین دہشت گرد گرفتار: پولیس

-----------------------------------------------------------------------

انڈین وزیراعظم کی مبارک باد پر شہباز شریف کا شکریہوزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ان کے وزیراعظم منتخب ہونے پر انڈین وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے مبارک باد کے پیغام پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

شہباز شریف نے جمعرات کو اپنے ایکس اکاؤنٹ سے ایک پیغام میں کہا کہ ’شکریہ نریندر مودی میرے وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارک باد دینے کے لیے۔‘

خیال رہے کہ دو روز قبل شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر انڈین وزیراعظم نے مبارکباد دی تھی۔

نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ بحالوزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے یکم رمضان سے صحت کارڈ کے تحت 100 فیصد آبادی کے لیے مفت علاج بحال کر دیا۔

جمعرات کو وزیراعلٰی آفس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ڈحت کارڈ بحال کرنے کا فیصلہ وزیراعلٰی کی زیرِصدارت اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں صوبائی حکومت کے اعلی حکام اور سٹیٹ لائف انشورنس کے حکام نے شرکت کی۔

بیان کے مطابق ’وزیراعلٰی کی ہدایت پر صحت کارڈ کے تحت مفت علاج بحال کرنے کے لیے سٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کو فوری طور پر پانچ ارب روپے جاری کر دیے گئے۔‘

’اجلاس میں صحت کارڈ کی مد میں سٹیٹ لائف کے بقایا جات کی ادائیگی کے لیے ماہانہ پانچ ارب روپے جاری کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔‘

وزیراعلٰی علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ امن و امان کے بعد عوام کی فلاح و بہبود صوبائی حکومت کی اہم ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ عوامی فلاح و بہبود کا اہم منصوبہ ہے، اس کو ہر حال میں جاری رکھا جائے گا۔

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے کہا کہ سٹیٹ لائف کے بقایا جات کی ادائیگی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔

’اس سکیم میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اصلاحات کی جائیں گی تاکہ اس کا زیادہ سے زیادہ فائدہ عوام کو پہنچ سکے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.