مسلم لیگ ن نے ہر قیمت پر اقتدار کی سیاست کا انتخاب کیا: شاہد خاقان عباسی

image

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سابق سینیئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ’ن لیگ نے پر اقتدار کی سیاست کا انتخاب کیا۔‘وہ سنیچر کو جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں میزبان سلیم صافی کو انٹرویو میں مختلف سوالات کے جوابات دے رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’اب میں مسلم لیگ ن کا رکن نہیں ہوں، میں نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔‘ سابق وزیراعظم نے کہا کہ ’مجھے اس سیاست سے اتفاق نہیں جس کا انتخاب پارٹی نے 2022 میں کیا تھا۔‘’مسلم لیگ ن کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ میں آئندہ آپ کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑوں گا۔‘انہوں نے بتایا کہ ’میں ہر قیمت پر اقتدار کی سیاست نہیں کرتا، یہ بات میاں نواز شریف کو بتا دی تھی۔‘

ایک سوال پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ’وہ مئی یا جون میں نئی پارٹی کا اعلان کریں گے۔‘ 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.