Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لائیو: ایم کیو ایم کا صدارتی انتخاب میں آصف علی زرداری کو ووٹ دینے کا اعلان

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے کہا کہ سٹیٹ لائف کے بقایا جات کی ادائیگی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔ (فوٹو: ایکس)
کیا پی ٹی آئی ’کبھی ہاٹ کبھی کولڈ‘ پالیسی کی طرف بڑھ رہی ہے؟
سینیٹ ضمنی انتخاب: ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا ’باپ‘ کی حمایت سے انکار
اڈیالہ جیل پر حملے کا منصوبہ ناکام، تین دہشت گرد گرفتار: پولیس

-----------------------------------------------------------------------

ایم کیو ایم کا صدارتی انتخاب میں آصف علی زرداری کو ووٹ دینے کا اعلان

ایم کیو ایم پاکستان نے صدارتی انتخاب میں حکمراں اتحاد کے امیدوار آصف علی زرداری کو ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ 
جمعرات کی رات پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے ایک وفد نے اسلام آباد میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔
پیپلز پارٹی کے وفد نے ایم کیو ایم سے صدارتی انتخاب میں آصف علی زرداری کو ووٹ دینے کی درخواست کی، جس پر ایم کیو ایم نے رضامندی کا اظہار کر دیا۔
بعد میں بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ان کی جماعت آصف علی زرداری کو ووٹ دے گی۔

انڈین وزیراعظم کی مبارک باد پر شہباز شریف کا شکریہ

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ان کے وزیراعظم منتخب ہونے پر انڈین وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے مبارک باد کے پیغام پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
شہباز شریف نے جمعرات کو اپنے ایکس اکاؤنٹ سے ایک پیغام میں کہا کہ ’شکریہ نریندر مودی میرے وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارک باد دینے کے لیے۔‘

خیال رہے کہ دو روز قبل شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر انڈین وزیراعظم نے مبارکباد دی تھی۔
نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ بحال

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے یکم رمضان سے صحت کارڈ کے تحت 100 فیصد آبادی کے لیے مفت علاج بحال کر دیا۔
جمعرات کو وزیراعلٰی آفس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ڈحت کارڈ بحال کرنے کا فیصلہ وزیراعلٰی کی زیرِصدارت اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس میں صوبائی حکومت کے اعلی حکام اور سٹیٹ لائف انشورنس کے حکام نے شرکت کی۔
بیان کے مطابق ’وزیراعلٰی کی ہدایت پر صحت کارڈ کے تحت مفت علاج بحال کرنے کے لیے سٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کو فوری طور پر پانچ ارب روپے جاری کر دیے گئے۔‘
’اجلاس میں صحت کارڈ کی مد میں سٹیٹ لائف کے بقایا جات کی ادائیگی کے لیے ماہانہ پانچ ارب روپے جاری کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔‘
وزیراعلٰی علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ امن و امان کے بعد عوام کی فلاح و بہبود صوبائی حکومت کی اہم ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ عوامی فلاح و بہبود کا اہم منصوبہ ہے، اس کو ہر حال میں جاری رکھا جائے گا۔
وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے کہا کہ سٹیٹ لائف کے بقایا جات کی ادائیگی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔
’اس سکیم میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اصلاحات کی جائیں گی تاکہ اس کا زیادہ سے زیادہ فائدہ عوام کو پہنچ سکے۔‘

شیئر: