ایم کیو ایم پاکستان نے وزیر اعظم ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے عہدوں کے لئے ووٹ دینے کی یقین دہانی کرادی ہے،سردار ایاز صادق

image

اسلام آباد۔29فروری (اے پی پی):سپیکر کے لئے نامزد امیدوار سردار ایاز صادق نے کہا ہے ایم کیو ایم پاکستان نے وزیر اعظم ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے عہدوں کے لئے ووٹ دینے کی یقین دہانی کرادی ہے ،جمعرات کو حکومتی اتحادی جماعتوں کے وفد نے اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات کی ۔ وفد میں سردار ایاز صادق، علیم خان، صادق سنجرانی، یوسف رضا گیلانی ،خورشید شاہ ،خالد مگسی شامل تھے۔

ملاقات کے بعد سردار ایاز صادق نے کہا کہ حکومتی اتحادیوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماوں سے ملاقات کی ہے۔ایم کیو ایم پاکستان نے سپیکر ،ڈپٹی سپیکر اور وزیراعظم کے ووٹ کے لیے حمایت کی یقین دہانی کرائی ہےاور آگے بھی سب کے ساتھ مل کر چلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔صدر اور چئیرمین سینیٹ کے ووٹ کے لیے پھر سے ایم کیو ایم کے پاس آئیں گے ۔مسلم لیگ ن کے ایم کیو ایم کے بلدیاتی آئینی ترمیم سے متعلق مطالبے کو تسلیم کیا ہے۔ایم کیو ایم کے مطالبے پر پیپلزپارٹی اور دیگر اتحادی دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر لائحہ عمل بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی بہتری کے لیے سینیٹ اور قومی اسمبلی کا پلیٹ فارم استعمال کریں گے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جمہوریت ایک تسلسل کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔جمہوریت کے ثمرات عوام تک بھی پہنچنے چاہئیں جس کے لیے آئین پاکستان کی مدد لینے کی کوشش کی ہے۔

آئین پاکستان کے مطابق عوام کے حقوق کے لیے جگہ اور گنجائش ہونی چاہیے۔پاکستان مسلم لیگ ن نے ہماری اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ ہم جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دینا چاہتے۔جب تک عوام کی شرکت پاکستان کی جمہوریت میں نہیں ہو گی جمہوریت مضبوط نہیں ہو گی۔ہم نے وعدہ کیا ہے کہ انشااللہ ووٹ کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.