صوبے میں پہیہ جام ہڑتال ناکام ہو گئی ،عوام نے چارجماعتی ہڑتال کی کال کو مستردکر دیا ہے،صوبائی وزیر جان اچکزئی

image

کوئٹہ۔ 18 فروری (اے پی پی):نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ صوبے میں پہیہ جام ہڑتال ناکام ہو گئی ہے ،چار جماعتی پارٹیوں نے جو ہڑتال کی اپیل کی تھی عوام نے اسے مسترد کر دیا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جس طرح ان جماعتوں کی پبلک میٹنگز ناکام ہوئی تھیں بالکل اسی طرح ان کی ہڑتال بھی ناکام ہو گئی ہے،

بلوچستان کی عوام انتشار اور عدم استحکام کے ایجنڈے پر یقین نہیں رکھتی،یہی وجہ ہے کہ عوام نے ان کی پہیہ جام ہڑتال کی کال کو مسترد کیا، صوبے کی تمام اہم شاہراہیں کھلی ہیں،انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے سردار اور نواب2024 کے انتخابات میں مسترد ہونے پر عوام کو سزا دے رہے ہیں،انہیں ریاست اور عوام کی فلاح و بہبود کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے بلکہ قانونی فورمز پر جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چار جماعتی اتحاد والے جن حلقوں سے سیٹیں جیت گئے وہاں چپ اور جہاں سے ہار گئے ہیں وہاں واویلا کررہے ہیں آخر کیوں؟۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.