کم وسائل کے باوجود کوسٹل گارڈز کی کارکردگی بہترین ، انہیں انسداد سمگلنگ کے لئے اہم کردار اداکرنا ہے،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی

image

اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستان کوسٹل گارڈز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کااعلان کرتےہوئے کہا ہے کہ کم وسائل کے باوجود کوسٹل گارڈز کی کارکردگی بہترین ہے، انسداد سمگلنگ کے لئے کوسٹل گارڈز کو اہم کردار اداکرنا ہے۔ وزارت سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے بدھ کو پاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر ز کا دورہ کیا۔

ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈئر غلام عباس نے وزیر داخلہ کا خیر مقدم کیا۔وفاقی وزیر سے پاکستان کوسٹ گارڈز کے افسران کا تعارف کرایا گیا۔ وزیرداخلہ نے پاکستان کوسٹ گارڈز کی یادگار شہدا پر حاضری دی ، پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی اور شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی موجود تھے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نےپاکستان کوسٹل گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کوسٹل گارڈز کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا جائے گا، کوسٹل ایریاز سے سمگلنگ روکنے کے لئے کوسٹل گارڈز کو مزید متحرک کردار کرنا ہے۔ بعد ازاں وزیرداخلہ کی زیر صدارت پاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ،کوسٹ گارڈز کے اعلیٰ حکام اور افسران نے بھی شرکت کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.