وادی نیلم: ٹنڈو الہ یار کے سیاح جوڑے کا ہنی مون سوگ میں بدل گیا

image

پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے معروف سیاحتی مقام وادی نیلم میں ایک ہوٹل میں صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈو الہ یار کے سیاح کی موت کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ایس ایچ او آٹھمقام راجہ سہراب نے اردو نیوز کے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ’یہ سیاح ہوٹل کے کمرے میں مقیم تھے۔ کمرے میں گیس سلینڈر والا ہیٹر تھا جو کُھلا رہ گیا تھا۔‘

ایس ایچ او کے مطابق ‘جب آج (جمعرات کی) صبح 10 بجے تک اس کمرے سے کوئی باہر نہ آیا تو ہوٹل کی انتظامیہ نے دروازہ کھٹکھٹایا لیکن کوئی جواب نہ ملا۔‘

اس کے بعد اطلاع ملنےپر ڈپٹی کمشنر نیلم اور ایس پی نیلم نے موقعے پر پہنچ کر اپنی زیر نگرانی رہائشی کمرے کا دروازہ توڑا تو دونوں میاں بیوی بے ہوش تھے۔‘

’سیاح جوڑے کو ہسپتال منتقل کرنے پر پتہ چلا کہ احسن الیاس دم توڑ چکے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ ہانیہ الیاس بے ہوش تھیں۔‘

ایس ایچ او کے مطابق ’ہانیہ احسن کو پہلے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا اور بعدازاں انہیں سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زیرعلاج ہیں۔‘

ان کے مطابق ’ہانیہ احسن کی حالت کچھ بہتر ہے۔‘

پولیس کے مطابق ’اس جوڑے کے ساتھ ایک اور فیملی بھی موجود تھی۔ اب ہم سیاح کی میت کو کراچی بھیجنے کے انتظامات کر رہے ہیں۔‘

ٹنڈو الہ یار سے آیا ہوا یہ نوبیاہتا جوڑا ہنی مون پر وادی نیلم آیا ہوا تھا اور کٹن میں ’آئی بیکس کاٹیج‘ نامی ہوٹل میں ٹھہرا ہوا تھا۔

خیال رہے کہ ملک کے بالائی علاقوں سمیت پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایات دی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.