بیرون ملک پاکستان کا بہتر تشخص پیش کرنے کی ضرورت ہے،نیلوفر بختیار

image

اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):قومی کمیشن برائے وقار نسواں کی چیئرپرسن نیلوفر بختیار نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستان کا بہتر تشخص پیش کرنے کی ضرورت ہے۔

وہ جمعرات کو غیر سرکاری تنظیم کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے حالات میں بہت بہتری آئی ہے، ہمارے پاس درست اعداد و شمار نہیں ہوتے جس کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر نقصان ہوتا ہے ہمیں ہمیشہ اپنے ملک کے بہتر شخص کو اجاگر کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کمزور طبقات کی آواز بننا چاہئے ،قومی کمیشن برائے وقار نسواں کی چیئرپرسن نیلوفر بختیار نے مزید کہا کہ ہمیں بچوں خواتین اور ٹرانسجینڈر کے تحفظ کو یقینی بنانا ہو گا۔ سیمینار میں غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں ، خواتین ، دانشوروں اور متعلقہ ماہرین نےبھی شرکت کی ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.