مسلم لیگ ن کو کیا پتا کہ جمہوریت کیا ہوتی ہے: خورشید شاہ

image

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ نے مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’ان کو کیا پتا کہ جمہوریت کیا ہوتی ہے۔ جلا وطنی سے جمہوریت مکمل نہیں ہوتی۔‘

منگل کی شب اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’مجھے افسوس ہے ن لیگ، جے یو آئی اور دیگر جماعتوں پر جو الیکشن میں تاخیر پر خاموش بیٹھ ہیں۔ ان لوگوں نے جمہوریت کے لیے کچھ نہیں گنوایا۔ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لیے ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کو کھویا۔‘

نواز شریف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’اگر جلاوطنی سے آ رہے ہو تو آ کر الیکشن کراو۔ کیا آپ چاہتے ہیں کہ آ کر ضمانت کروائیں اور چپ کر کے بیٹھ جائیں اور جب حالات سازگار ہوں تو الیکشن ہو جائیں۔‘

’یہ لوگ غلط راستے پر چل پڑے ہیں۔ ان کو اندھیرے کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا۔ الیکشن پر یقین کریں اور عوام جو فیصلہ کریں اس کو مانیں۔‘

خورشید شاہ نے کہا کہ ’نگراں حکومت میں سات لوگ ن لیگ کے ہیں۔ کیا اسے کوئی لیول پلیئنگ فیلڈ کہے گا؟ دوسری جماعتوں کو الیکشن سے خوف ہے۔ وہ حکومت چاہتی ہیں اور ہم جمہوریت چاہتے ہیں۔ ہمیں پارلیمنٹ مل جائے اور جمہوریت مل جائے ہمارے لیے یہی کافی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’جنوری کے آخری ہفتے میں بھی الیکشن نہ ہوئے تو آگے بلیک کوریڈور ہے۔ انتخابات کے معاملے میں پہلے بھی آئین کی خلاف ورزی ہوئی اور اب بھی کی جا رہی ہے۔ الیکشن میں تاخیر کریں گے تو آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔ ہر موسم میں اور تمام قسم کے حالات میں الیکشن ہوئے اب کیا مسئلہ ہے۔‘

’مجھے افسوس ہے ن لیگ، جے یو آئی اور دیگر جماعتوں پر جو الیکشن میں تاخیر پر خاموش بیٹھ ہیں۔ ان لوگوں نے جمہوریت کے لیے کچھ نہیں گنوایا۔ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لیے ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کو کھویا۔‘

خورشید شاہ سے سوال کیا گیا کہ نواز شریف نے ججوں اور جرنیلوں کا احتساب کرنے کا کہا اور پھر اس سے پیچھے کیوں ہٹ گئے تو ان کہنا تھا کہ ’میں تو پہلے ہی کہہ رہا تھا کہ یہ آخر میں کہیں گے کہ ہمارا فیصلہ اللہ کرے گا اور ایسا ہی ہوا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’میاں صاحب قانون کا سامنا کریں۔ اگر جیل جائیں گے تو زیرو نہیں ہیرو بنیں گے۔ اگر قانون اپیل کا حق دیتا ہے تو آپ کو بھی ملے گا۔ اگر آپ کو حکومت کے لیے آنا ہے تو پیپلز پارٹی پھر آپ کو سپورٹ کرے گی، لیکن الیکشن تو کروائیں۔‘

سابق قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ ’جنرل باجوہ کو مدت ملازمت میں توسیع دے کر غلطی۔ ہم نے اس سے پہلے جنرل کیانی اور جنرل پاشا کو ایکسٹینشن نہیں دی تھی۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.