پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی، جہاں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,154 پوائنٹس اضافے سے 179,337 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
مارکیٹ میں آٹوموبائل، سیمنٹ، بینکنگ، کھاد، تیل و گیس سمیت اہم شعبوں کے حصص میں خریداری کا رجحان رہا۔ اے آر ایل، حبکو، ماری، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی ایس او اور بڑے بینکوں کے شیئرز بھی مثبت زون میں رہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز بھی اسٹاک مارکیٹ مثبت رہی تھی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 309 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 178,182 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔