اسٹاک مارکیٹ میں مندی ، 1500 پوائنٹس کی کمی

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھا گیا کاروباری ہفتے کے آخری روز کے ایس ای 100 انڈیکس تقریباً 1500 پوائنٹس گر گیا۔

دوپہر 12 بجے انڈیکس 1,494.09 پوائنٹس کمی کے بعد 173,885.77 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا جس میں 0.85 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ تیزی کے بعد سرمایہ کار منافع محفوظ کرنے کے لیے حصص فروخت کر رہے ہیں جبکہ عالمی سیاسی غیر یقینی صورتحال اور امن مذاکرات میں تعطل بھی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متاثر کر رہا ہے۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 21.56 ارب ڈالر ہوگئے جبکہ عالمی بینک کے مطابق 2025 میں پاکستان کا بیرونی قرضہ 135.1 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US