صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ چار سے پانچ روز کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر کرایوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے وزیراعظم اور وفاقی وزیر پیٹرولیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر کو مزید ریلیف دینے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے۔
واضح رہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 41 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 352 روپے 59 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 56 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 382 روپے 25 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔