ریفارمز کے نتیجے میں کیپیٹل مارکیٹ مستحکم ہوئی ہے، پاکستان اکنامک سروے

image

پاکستان اکنامک سروے کے مطابق ملک میں کی جانے والی ریفارمز (اصلاحات) کے نتیجے میں کیپیٹل مارکیٹ مستحکم ہوئی ہے، جس کی بدولت پاکستان اسٹاک ایکسچینج دنیا کی بہترین کارکردگی دکھانے والی مارکیٹس میں شامل ہوگئی ہے۔

سروے میں بتایا گیا ہے کہ جنگی صورتحال کے باوجود اس سال کے ایس ای 100 انڈیکس میں 18.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن بڑھ کر 16.5 ہزار ارب روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ مارکیٹ میں اوسط تجارتی حجم 83 کروڑ سے بڑھ کر 1.2 ارب حصص یومیہ ہوگیا ہے۔

سروے کے مطابق ایس ای سی پی کے اقدامات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد مضبوط ہوا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ نو ماہ کے دوران 31 ہزار 986 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئی ہیں، جس کے بعد ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 101 ہوگئی ہے۔

ان نئی رجسٹرڈ کمپنیوں کا ادا شدہ سرمایہ 67 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ شریعہ کمپلائنس سیکیورٹیز اب مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا 64 فیصد ہوگئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US