پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک دن کی تیزی کے بعد بدھ کو مندی کا رجحان غالب رہا اور کاروبار منفی زون میں بند ہوا۔
ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ شدید اتار چڑھاؤ کا شکار رہی جہاں ایک موقع پر 800 پوائنٹس کی کمی جبکہ 400 پوائنٹس تک کی بہتری بھی دیکھی گئی۔
کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 903 پوائنٹس کی کمی کے بعد 169,427 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ 170,000 پوائنٹس کی اہم نفسیاتی حد بھی برقرار نہ رکھ سکی۔
بروکرز کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی اور خطے میں جنگی صورتحال نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متاثر کیا جس کے باعث مارکیٹ پر فروخت کا دباؤ بڑھا۔
تاہم بجٹ سے متعلق مثبت توقعات اور شرح سود برقرار رہنے کی امید کے باعث بعض مخصوص شیئرز میں ریکوری بھی دیکھنے میں آئی۔