ایس ای سی پی نے کمپنیز ایکٹ 2017 میں مجوزہ ترامیم فنانس ڈویژن کو ارسال کردیں

image

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے کمپنیز ایکٹ 2017 میں مجوزہ ترامیم تیار کر کے فنانس ڈویژن کو ارسال کردی ہیں، جن میں بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) کا الٹرا فاسٹ ٹریک پیکیج اور ریگولیٹری اصلاحات شامل ہیں۔

ان اصلاحات کا مقصد ملک میں کاروبار میں آسانی، ڈیجیٹلائزیشن اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ اس سلسلے میں چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے بی او آئی حکام کو اصلاحاتی اقدامات پر بریفنگ دی اور دونوں اداروں نے سرمایہ کاری کے ماحول کو مزید بہتر بنانے پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔

ملاقات کے دوران وینچر کیپیٹل، پرائیویٹ ایکویٹی فنڈز اور ایل ایل پیز سے متعلق ریگولیٹری اصلاحات پر غور کیا گیا، اور ورلڈ بینک بزنس ریڈی فریم ورک کے تحت 14 ترجیحی اصلاحات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین ایس ای سی پی نے بتایا کہ ادارہ ان 14 میں سے بیشتر اصلاحات پر پہلے ہی عملدرآمد کر چکا ہے، اور یکم ستمبر 2026 تک مکمل ہونے والی اصلاحات ورلڈ بینک کے آئندہ جائزے میں شامل ہوں گی۔ اس موقع پر اسٹارٹ اپس کی متفقہ اور ہم آہنگ تعریف متعارف کرانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ ایس ای سی پی اور بی او آئی نے سرمایہ کار دوست اور شفاف کاروباری ماحول کے فروغ سمیت کاروبار کے آغاز میں حائل رکاوٹیں دور کرنے اور سرمایہ کاری آسان بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US