بلوچستان میں 50 روپے پر جھگڑا، دو نوجوان قتل، باپ شدید زخمی

image

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گزشتہ روز پیش آنے والا ایک معمولی جھگڑا خوفناک خونی تصادم میں بدل گیا، جس کے نتیجے میں دو نوجوان جان کی بازی ہار گئے جبکہ ان کا ضعیف والد شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق بس اڈہ مستونگ پر محض 50 روپے کے معمولی تنازعے نے اُس وقت سنگین صورت اختیار کرلی جب کباب فروش ایک بزرگ شخص اور اس کے دو بیٹوں پر مبینہ طور پر 20 سے زائد افراد نے لاٹھیوں اور لوہے کے راڈوں سے بے رحمانہ تشدد کیا۔ سفاکانہ حملے میں تینوں شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دونوں نوجوان دم توڑ گئے، پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کر کے شواہد اکھٹے کرلیے ہیں اور مختلف پہلوؤں سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US