بھارت کو آج اپنی کرکٹ تاریخ کی سب سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا، لیکن ساتھ ہی ساتھ ساؤتھ افریقہ ٹیم کے ہیڈ کوچ شکری کونراڈ Shukri Conrad نے بھی بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کے منہ پر مزید نمک جھڑکنے کی کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
منگل کو جب چوتھے دن کا کھیل ختم ہوا تو شکری کونراڈ سے جب سوال کیا گیا کہ ان کی ٹیم نے اتنے رنز کی برتری حاصل کرلی تھی تو پہلے کیوں نہیں ڈکلیئر کیا؟ تو ان کا جواب تھا کہ ہم بھارتی ٹیم اور کھلاڑیوں کو Grovel گراول کرانا چاہتے تھے یعنی کہ ان کا مطلب تھا بھارتی کھلاڑیوں کو فیلڈ پر رکھ کر ان کو ریکارڈ ذلیل کرنا۔
ساؤتھ افریقہ کے ہیڈ کوچ اس جملے کو لے کر بھارتی میڈیا اور ان کے سابق کھلاڑی آگ بگولہ ہوگئے، لیکن آج دوسرے ٹیسٹ کے آخری دن 408 رن سے میچ ہے شکری کونراڈ کی بات صحیح ثابت کردی۔
یاد رہے کہ ساؤتھ افریقہ نے بہت دیر سے اپنی اننگز کو ڈیکلیئر کیا، اور بھارت کو میچ جیتنے کے لیے 550 رنز کا ہدف دیا تھا، لیکن ان کو صرف 140 رنز پر آج آؤٹ کردیا۔