کیا ہم حالتِ جنگ میں ہیں؟ ذمہ دار کون؟ جہاں پرائے تو دشمن ٹھہرے ہی ہوں وہیں اپنے بھی دشمن بن جائیں تو ایسی مظلوم قوم کا کیا حال ہوگا؟ آج ہر طرف ملک میں خوف و ہراس کی فضاﺀ قائم ہے- جہاں عوام کو سیکورٹی مہیا کرنے والے خود اپنی حفاظت سے قاصر ہوں٬ معصوم طلباﺀ اپنی تعلیم گاہوں میں نشانہ بنائے جا رہے ہوں٬ جہاں نومولود بچے بھی دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہوں٬ ایسے ملک کی عوام کس کرب میں زندگی گزار رہے ہونگے اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے- مگر ان سارے حالات کا ذمہ دار کون؟ امریکہ جو افغانستان میں شکست سے دوچار ہے٬ طالبان اور اس کے حامی جو حکومتی فیصلوں کا غصہ عوام پر نکال رہے ہیں یا ہمارے کم فہم لیڈران جن کے غلط فیصلوں کی بدولت عوام کو یہ دن دیکھنے پڑ رہے ہیں-
گھڑیاں آگے پیچھے کرنے کا کھیل - عوام کو کوئی فائدہ؟ بجلی کا بحران تو اپنی جگہ قائم ہے لیکن گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کرنے سے عوام کو بجائے کسی فائدے کے مستقل نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے- پورا ملک پرانے اور نئے ٹائم میں تقسیم ہے٬ مارکیٹس رات گئے تک کھلی ہیں
قائد اعظم عظیم رہنما٬ جسونت سنگھ کا اعتراف اور بی جے پی کا انتہا پسندانہ ردِ عمل! انڈیا کی انتہا پسند پارٹی بی جے پی نے پارٹی کے سینئیر رہنما اور سابقہ وزیر خارجہ جسونت سنگھ کو اپنی کتاب میں قائد اعظم کو عظیم رہنما قرار دینے پر اپنی پارٹی سے بے دخل کردیا اور اپنے حلقے
وکلا کا پولیس افسر پر سرعام تشدد اور عدلیہ کے آزاد ہونے کا واضح ثبوت۔۔۔۔! دیکھا جا رہا ہے کہ جب سے عدلیہ بحال ہوئی ہے تب سے وکیل حضرات آئے دن کوئی نہ کوئی نیا کارنامہ سرانجام دے رہے ہیں کبھی فیصل آباد میں بجلی کے محکمے سے ان کی ڈنڈہ برداری چل رہی ہے تو کبھی اپنے
بچے دو ہی اچھے۔۔! اب بچوں پر بھی ٹیکس کی تجویز ؟؟؟؟ ایسا لگتا ہے کہ ہماری گورنمنٹ کے پاس اب ٹیکس لگانے کی کوئی بھی جگہ نہیں رہی اس لیے اب انہوں نے بچوں کی پیدائش پر ٹیکس لگانے پر غور کرنا شروع کردیا ہے اسی لیے ایک دفعہ پھر بچے دو ہی اچھے کے نعرے
بجلی کی قیمت میں سترہ فیصد اضافہ - عوام ایک بار پھر لاچار۔۔۔ حکومت کی جانب سے بجلی کی مد میں دی جانے والی پینسٹھ ارب روپے کی سبسڈی واپس لینے کے فیصلے کے بعد بجلی کی قیمت آئندہ برس بیس فیصد تک بڑھا دی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں یکم جولائی
ایس ایم ایس پر بیس پیسے ٹیکس - صحیح یا غلط ؟؟؟ وفاقی بجٹ میں موبائل فون ایس ایم ایس پر بیس پیسے ٹیکس لگایا گیا ہے جس سے نوجوان خاص طور پر پریشان نظر آتے ہیں- موبائل کمپنیاں حکومت کی اس پیشکش سے کافی ناراض ہیں اور ان کا کہنا ہے
امریکی امداد - کیا عوام کو کوئی فائدہ؟ پاکستان کو دہشت گردی کی جنگ میں ساتھ دینے پر امریکہ کی طرف سے مالی امداد کا سلسلہ گزشتہ کئی سال سے جاری ہے اور یہ امداد کئی بلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے- پاکستان اب امریکہ سے امداد حاصل کرنے والے
بجلی کا بحران اور گھڑی کی سوئیاں ایک گھنٹہ آگے! ملک میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے اور پورے ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے۔ حالانکہ کہ ابھی گرمیوں کا آغاز ہی ہے لیکن ابھی سے بارہ بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے
ہمارے سیاستدانوں نے تاریخ سے کچھ نہیں سیکھا- آپ کی رائے؟ موجودہ ملکی صورتحال اور سیاسی ابتری کو دیکھتے ہوئے ہر خاص و عام پاکستانی یہ کہہ سکتا ہے کہ ہمارے سیاستدانوں نے تاریخ سے صرف اتنا ہی سبق سیکھا ہے کہ انہوں نے اب تک کچھ نہیں سیکھا-
شریف برادران کی نا اہلی - آپ کی رائے سپریم کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو نااہل قرار دے دیا ہے۔ اس کے علاوہ میاں شہباز شریف کے بطور وزیر اعلی پنجاب منتخب ہونے کے الیکشن کمیشن کا نوٹیفیکشین بھی منسوخ کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صوبے میں گورنر راج نافذ کرنے کا فیصلہ بھی ایوان صدر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کیا گیا۔
کیا ویلنٹائن ڈے منانا صحیح ہے؟ ہر سال 14 فروری کو منایا جانے والا یہ دن “ ویلنٹائن ڈٰے “ یا “ یومِ محبت “ پہلے پہل صرف عیسای مزہب کے پیروکارو میں، یورپ ہی میں منایا جاتا تھا اور اب کمرشلزم اور کمیونیکیشن میں حد درجہ ترقی کی بدولت دنیا بھر میں یہ تہوار منایا جاتا ہے۔
پاکستانی کرکٹ کا زوال اور نیا کیپٹن پاکستان کی کرکٹ ہاکی اور اسکوائش کی طرح زوال کی طرف بڑھتی جا رہی ہے- پاکستان اور سری لنکا کے آخری میچ میں پاکستان کی شرمناک شکست اور وہی ہمیشہ کی طرح کوئی اس ہار کی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں٬ کوئی کیپٹن کو غلط
ڈرون حملوں کا انعام! رچرڈ باﺅچر کے لئے ہلال قائد اعظم کا اعزاز صدر آصف علی زرداری نے امریکی نائب وزیر خارجہ رچرڈ باؤچر کو ہلال قائد اعظم کا اعزاز دیا ہے-دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے رچرڈ باﺅچر کو صدر کی جانب سے ہلال قائد اعظم کا اعزاز دینے پر سخت تنقید اور تحفظات کا اظہار کیا ہے-
اسرائیلی بدمعاشی: خونِ مسلم اتنا سستا کیوں؟ یہ بات اب مکمل طور پر عیاں ہوچکی ہے کہ اسرائیل کی سربراہی میں امریکہ و یورپ مسلمانوں کے ساتھ کھلی دشمنی پر اتر آئے ہیں انتہائی ترقی یافتہ اور “مہذب“ کہنے والی اقوام اسرائیل کی اس بہیمانہ جارحیت٬ جس میں انیس دن کے اندر 1000 سے زائد افراد بمعہ خواتین اور بچوں کے ہلاک کر دیے گئے
پاکستان٬ بھارتی اور عالمی دباؤ میں! ممبئی دھماکوں کے بعد بھارت اور اس کے ہمنوا مغربی ممالک کی طرف سے پاکستان پر یکطرفہ دباؤ ڈال کر اعترافِ جرم پر مجبور کیا جا رہا ہے- بدقسمتی سے پاکستان کی موجودہ حکومت کی طرف سے انتہائی بزدلانہ ردِ عمل کی وجہ سے یہ دباؤ ہر روز بڑھتا ہی جا رہا ہے
کراچی ایک بار پھر آگ کی لپیٹ میں - آخر کیوں؟ کراچی ایک بے گناہ شہر جس نے اپنے اندر بسنے والی ہر قوم اور ہر شخص کو نہ صرف اس کے خوابوں کی تعبیر دی بلکہ پورے ملک کی تقدیر بدل دی٬ آج ایک بار پھر آگ کی لپیٹ میں آ گیا٬ ایک بار پھر سرعام خون
تعلیمی اداروں میں سیاسی سرگرمیاں ؟ سیاست کوئی بری چیز نہیں لیکن جو لوگ اس “ پیشے “ سے وابستہ ہیں وہی اسے اچھا یا برا بنا دیتے ہیں- تعلیمی اداروں میں طلبہ کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دینے سے بھی عوامی حلقوں میں بے شمار خدشات ہیں جن میں اولین متحارب پارٹیوں کے ساتھ خونی مقابلے جن میں اب تک سینکڑوں نوجوان طنبہ اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں٬ اسی طرح انتظامیہ میں دخل اندازی اور ناجائز مطالبات کے لیے اساتذہ پر دباؤ
پاکستان کب تک خیرات پر؟ آج پاکستان کے حکمران دنیا بھر کے امیر ممالک کے “ خیراتی دوروں “ پر ہیں کہ شاید اگلے کچھ ماہ چلانے کے لیے کچھ خیرات اور بھیک مل جائے- افسوس صد افسوس کہ اسلام جیسے غیرت مند مذہب کے پیروکار اپنے زورِ بازو سے کچھ کرنے اور اپنے رب سے مانگنے کو چھوڑ کر دنیا بھر کی ٹھوکریں کھانے کو تیار ہیں-
زیادہ خوبصورت کون؟ سمجھا تو یہی جاتا ہے کہ حسن و خوبصورتی میں صنفِ نازک ہی کو ترجیح ہے٬ لیکن حقیقت و مشاہدات اس کے برعکس ہیں- ایک تعلیمی ادارے میں اس موضوع پر بحث کے دوران یہ ثابت کیا گیا مرد عورتوں کے مقابلے میں زیادہ خوبصورت اور پرکشش ہیں-