سردی کا موسم اور مختلف قسم کے گرما گرم اور مزیدار سوپ ! واہ آج تو مزہ آگیا

image

مچھلی کا سوپ

اجزاﺀ

  • * مچلی کلو گرام

  • * ادرک 10 گرام 

  • * لہسن 20 گرام 

  • * پیاز 200 گرام 

  • * ثابت سرخ مرچیں ایک عدد 

  • * لیموں ایک عدد 

  • * ہلدی چائے کا چمچ 

  • * ناریل کا دودھ ایک کپ 

  • * لیموں خشک چھلکا تھوڑا سا 

  • * نمک حسب ذائقہ 

  • * گھی حسب ضرورت 

  • * پانی ایک کپ 

بنانے کا طریقہ

ادرک اور پیاز چھیل کر باریک کترلیں ۔لہسن چھیل کر کچل لیں سرخ مرچ ثابت کو باریک کتر لیں ، لیموں کے چھلکے کو باریک پیس لیں۔لیموں کا عرق نکال لیں ۔پھر مچھلی کو خوب اچھی طرح صاف کر کے پانی کے ساتھ دھوئیں اور اس کے چھوٹے چھوٹے قتلے بنالیں ۔ایک برتن میں گھی ڈال کر چولہے پر رکھیں ۔گھی گرم ہوجائے تواس میں لہسن اور پیاز ڈال کر سنہری کریں پھر اس میں ادرک ڈال دیں ۔ایک منٹ کے بعد پانی اور لیموں کا عرق ڈالیں ۔آنچ ہلکی کریں اور پکنے دیں پانچ منٹ کے بعد نمک ،مرچ ، لیموں کا پسا ہوا چھلکا اور ہلدی ڈال کر دس منٹ تک پکائیں پھر اس میں نا ریل کا دودھ ڈال کر پانچ منٹ تک پکنے دیں آخر میں مچھلی کے قتلے ڈال کر ڈھکن اٹھا کر دیکھیں ۔اگر مچھلی اچھی طرح گل گئی ہے تو چولہے سے نیچے اتار لیں اور گہری ڈش میں ڈال کر دستر خوان پر لگائیں ۔یہ بنگلہ دیشی سٹائل کا سوپ ہے۔

چکن کارن سوپ

اجزاﺀ

* مرغی کی یخنی ---- چار سے چھ پیالی
* چکن (ریشہ کی ہوئی) ---- ایک پیالی
* نمک ----- حسب ذائقہ
* لہسن پسا ہوا ----- آدھا چائے کا چمچ
* سفید مرچ ---- ایک چائے کا چمچ
* چینی ---- ایک چائے کا چمچ
* چائینیز نمک ---- ایک چائے کا چمچ
* مکئی کے دانے ---- آدھی پیالی
* انڈے ---- دو عدد
* سرکہ ---- دو کھانے کے چمچ
* سویا ساس ---- دو کھانے کے چمچ
* کارن فلار ---- دو سے تین کھانے کے چمچ
* کوکنگ آئل ---- دو کھانے کے چمچ

بنانے کا طریقہ

۔ یخنی بنانے کے لیے دیگچی میں آدھا کلو مرغی کی ہڈیوں کو آٹھ سے دس پیالی پانی کے ساتھ انتی دیر ابالیں کے تقریباً چار پیالی یخنی رہ جائے- یخنی کو ہیک سے محفوظ رکھنے کے لیے اس میں ابال آنے کے بعد ایک چھوٹی چھلی ہوئی ثابت پیاز اور دو چار ثابت کالی مرچیں شامل کر دیں۔-

۔ ایک علیحدہ دیگچی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ تک ہلکا گرم کر کے اس میں لہسن ڈال کر ایک منٹ فرائی کریں- چکن ڈال کر اس کا پانی خشک ہونے تک فرائی کریں- پھر اس میں یخنی شامل کر لیں- مکئی کے دانوں کو ہلکا سا کوٹ لیں اور یخنی میں ڈال دیں- کارن فلار کو چار کھانے کے چمچ پانی میں گھول کر آہستہ آہستہ یخنی میں ڈالیں اور مسلسل چمچ چلائیں تاکہ گھٹلیاں نہ بنیں۔-

۔ نمک٬ سفید مرچ٬ چینی اور چائینیز نمک ڈالیں اور انڈوں کو ہلکا سا پھینٹ کر شامل کردیں- آخر میں سرکہ اور سویا ساس شامل کر لیں۔

مختلف سبزیوں کا سوپ

اجزاﺀ

* ٹماٹر 500 گرام
* چھلے ہوئے کھیرے 200 گرام
* بڑی مرچیں 500 گرام
* سفید پیاز 500۱گرام
* لہسن دو عدد
* چکن یخنی 750 ایم ایل
* نمک ٹی سپون

بنانے کا طریقہ

تمام سبزیوں کو موٹا موٹا کوٹ لیں اور چکن یخنی میں شامل کر کے 15 منٹ تک جوش دیں ۔اس کے بعد پانچ منٹ تک دم دے دیں نمک شامل کر کے گرم گرم پیش

کریں ۔اگر گرمیوں میں ٹھنڈا پیش کرنا چاہیں ٹھنڈا بھی پیش کر سکتے ہیں۔

گوشت پیاز کا سوپ

اجزاﺀ

* گوشت 200 گرام
* نمک ،کالی مرچیں حسب ضرورت
* مکئی کا آٹا دوچمچے
* سویا ساس ایک چمچ
* پیاز درمیانی تین عدد
* یخنی 250 گرام

بنانے کا طریقہ

گوشت پانی سے اچھی طرح دو کر اس کے پتلے ٹکڑے کاٹ لیں ۔ پیاز بھی ایک ایک انچ کے ٹکڑوں میں کاٹیں او ر مکئی کا آٹا ان پر ملیں ۔تھوڑا سا پانی کڑاہی میں ڈال دیں ۔ابلتے ہوئے پانی میں پیاز ملادے۔تھوڑی دیر بعد آدھا پانی نکال کر کڑاہی میں یخنی ڈال دیں جوش آ نے پر گوشت شامل کر دیں پانچ چھ منٹ بعد سویاساس شامل کریں

You May Also Like :
مزید

Soup Banane Ka Tarika

Soup Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Soup Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.