مچھروں نے کاٹ کاٹ کر رات کی نیند حرام کردی ہے ۔۔ جانیں وہ چند گھریلو اجزاء، جن کے استعمال سے مچھر آپ سے دور رہنے پر مجبور ہو جائیں گے

image

گرمی آتے ہی مچھروں کی افزائش میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، جہاں تھوڑی دیر آرام کیلیئے لیٹنے کا سوچتے ہیں وہیں ان کا خون پینے کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے سکون کے دو پل بھی نصیب نہیں ہو پاتے۔ ایسے میں مہنگے اسپرے بھی صرف خرچے میں اضافہ ہی کر رہے ہیں۔ تو آئیے جانتے ہیں وہ کون سی سستی اور گھریلو اشیاء ہیں جن کے استعمال سے مچھروں سے نجات ممکن ہے۔

مچھروں سے بچنے کے گھریلو نسخے:

٭ کافور کی گولیاں اس مسئلے کیلیئے بہترین حل ثابت ہو سکتی ہیں، بس کافور کی چند گولیوں کو جلا کر گھر کے سارے کھڑکی دروازوں کو بند کردیں۔ تھوڑی دیر بعد جب آپ کمرے میں آئیں گے تو سارے مچھر غائب ہو چکے ہوں گے۔

٭ رات کو سونے سے پہلے نیم کے تیل کا اسپرے اپنے جسم کے کھلے حصوں پر کر کے سوجائیں، اس کی بُو سے مچھر آپ کے پاس نہیں آئیں گے۔

٭ لیموں کو بیچ سے کاٹ کر اس میں لانگ دبا کر گھر کے ان حصوں میں رکھ دیں جہاں سے مچھر آتے ہیں، ایسا کرنے سے وہ اندر داخل نہیں ہونگے۔

٭ کافی کی خوشبو بھی مچھروں کو بہت ناگوار گزرتی ہے، اسلیئے کافی کی پوٹلیاں بنا کر گھر کے دروازوں پر لٹکا دیں اس سے مچھر اندر نہیں آپائیں گے۔

٭ سرکے میں دارچینی کا پاؤڈر ملا کر پیسٹ بنا لیں اور جن جگہوں سے مچھر آتے ہیں وہاں اس پیسٹ کو لگا دیں، یہ مچھروں کیلیئے رکاوٹ کا کام کرے گا۔

٭ باقی ٹپس اوپر دی گئی ویڈیو میں موجود ہے، ویڈیو کو آخر تک دیکھیں اور مچھر جیسی مصیبت سے اپنی جان بچائیں۔

You May Also Like :
مزید

Ghar Se Machhar Bhagany Ka Asan Tarika

Ghar Se Machhar Bhagany Ka Asan Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Ghar Se Machhar Bhagany Ka Asan Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.