مہنگے کیچپ سے جان چھڑائیں اور گھر میں بنائیں آلو بخارے کی مزیدار اور چٹ پٹی چٹنی۔۔ جو پکوڑوں اور سموسوں کا ذائقہ بڑھا دے

image

افطار کے وقت باہر کی کیمیکل والی چٹنیاں کھانے سے گلا خراب ہوجاتا ہے اس لئے آج ہم آدھی سے بھی کم لاگت میں بننے والی آلو بخارے کی چٹنی بنانا سکھائیں گے جس سے افطار کا لطف بھی دوبالا ہوجائے گا اور گلا بھی نہیں بیٹھے گا.

اجزاء:

اس کے لئے ہمیں چاہیے آلو بخارا ایک پاؤ، املی ایک پاؤ، بادام کی گری دس عدد، چینی آدھا پاؤ، کشمش آدھا چھٹانک، لہسن چار جوے، ثابُت مرچ چار عدد، کلونجی ایک چائے کا چمچ، سفید سرکہ ½ پیالی، نمک آدھا چائے کا چمچ. مٹی کی ہانڈی.

چٹنی بنانے کا طریقہ:

سب سے پہلے آلو بخاروں کو گرم پانی میں بھگو کر نرم کرلیں اور ہاتھ سے اچھی طرح مسل کر اس میں املی کا گاڑھا رس ملادیں۔

اب ایک مٹی کی ہانڈی میں املی، آلو بخارے، چینی یا گڑھ، ابلے بادام، باریک کٹا لہسن،ثابت لال مرچ، کلونجی اورسفید سرکہ ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنا پکائیں کے سب چیزیں ایک جان ہوجائیں اور گاڑھی چٹنی تیار ہوجائے.

لیجیے لذیذ کھٹی میٹھی چٹنی تیار ہے. اس کو ٹھنڈا کر کے بوتل میں رکھ لیں اور پورا مہینہ استعمال کریں.

You May Also Like :
مزید

Aloo Bukhara Chutney Recipe

Aloo Bukhara Chutney Recipe - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Aloo Bukhara Chutney Recipe. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.