دھاگہ ٹوٹ جاتا ہے یا پھر ہتھی جام ہوگئی ہے ۔۔ اب کاریگر سے سلائی مشین ٹھیک کروانے کے بجائے بتائے گئے طریقے سے گھر میں خود مرمت کریں اور پیسے بچائیں

image

سلائی مشین ایک ضرورت کی چیز ہے اور بہت سی خواتین کیلیئے روزی روٹی کا ذریعہ، مگر مشین چاہے کوئی بھی ہو وقت کے ساتھ اسے مرمت کی ضرورت پڑ ہی جاتی ہے۔

اکثر آپ نے دیکھا ہوگا کہ سلائی مشین میں پانی چلا جائے یا پھر کچھ عرصے استعمال نہ کی جائے تو اس میں رنگ لگ جاتا ہے، جس کی وجہ سے وہ جام ہو کر خراب ہوجاتی ہے اور اس وقت کسی کام نہیں آتی جب تک کاریگر کو دے کر ٹھیک نہ کروالی جائے۔

تو آئیے آج ہم آپ کو سلائی مشین کا زنگ نکالنے کا ایک ایسا طریقہ بتاتے ہیں جس سے آپ خود ہی باآسانی یہ کام گھر میں کر سکتے ہیں۔

مشین میں لگا زنگ نکالنے کا طریقہ:

۔ سب سے پہلے آپ پیچ کس کی مدد سے مشین کا متھا کھولیں، پھر اسکی چٹکی پر جو نٹ لگا ہوتا ہے اسے کھولیں، اسکے بعد چول کا پیچ نکال کر اسے کھول لیں تا کہ گز باہر آجائے۔

۔ اب پیچ کس کی مدد سے مشین کے سارے زنگ لگے پارٹس نکال لیں، جو بھی آپ نکال سکیں اور باآسانی دوبارہ لگا سکیں۔

۔ ان تمام پارٹس کو آپ ریگ مار کی مدد سے صاف کریں یا پھر مٹی کے تیل سے بھی صاف کرسکتے ہیں، پھر آئلنگ کر کے پارٹس دوبارہ مشین میں لگا دیں۔

۔ طریقہ کار کو مزید اچھے سے سمجھنے کیلیئے نیچے دی گئی ویڈیو دیکھیں

You May Also Like :
مزید

Silai Machine Ka Zang Utarne Ka Tarika

Silai Machine Ka Zang Utarne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Silai Machine Ka Zang Utarne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.