پورا خاندان پوچھے گا کیا نیا فریج لیا ہے؟ جانیں پرانے فریج کو نئے جیسا صاف اور چمکدار بنانے کا راز

image

مہینوں بعد جب فریج کی صفائی ہوتی ہے تو گھنٹوں محنت کے باوجود فریج صحیح سے صاف بھی نہیں ہوتا. اور ایک خاص قسم کی ناگوار بو فریج میں رہ جاتی ہے. آج ہم آپ کو منٹوں میں فریج صاف کرنے کا طریقہ بتائیں گے جس سے آپ کا فریج نئے جیسا چمک اٹھے گا.

سب سے پہلے فریج بند کر کے تمام تاریں سوئچ سے نکال کر ایسے رکھیں کہ وہ گیلے نہ ہوں. اب فریزر میں جہاں برف جمی ہو وہاں نمک چھڑک کر کھول دیں.

فریج کی تمام درازیں اور شیلف نکال لیں. اب ایک ٹب میں پانی، کھانے کا سوڈا، ایک پیالی سرکہ اور ڈش واش لیکوئیڈ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور برتن دھونے والے اسفنج کو اس میں ڈبو کر اچھی طرح فریج کے اندر اور باہر صاف کریں.

درازیں اور شیلف کو تیار کیے ہوئے پانی کے ٹب میں ڈال دیں اور انھیں بھی اچھی طرح اسفنج سے صاف کر کے پانی سے کھنگال دیں.

صاف اور موٹے کپڑے سے فریج کے اندر کا حصہ پونچھ دیں. اوپر فریزر سے برف پگھل چکی ہوگی اسے بھی ایسے ہی صاف کرلیں.

فریج صاف ہو کر خشک ہوجائے تو چائے کی چھلنی میں نمک ڈال کر چھانتے ہوئے فریزر میں نمک چھڑک دیں. اس طرح فریزر میں برف نہیں جمے گی اور بجلی کا بل کم آئے گا.

سوڈا اور سرکہ تمام ناگوار بو جذب کرلیتا ہے جس سے فریج نئے جیسا ہوجائے گا.

You May Also Like :
مزید

Fridge Ki Safai Karnay Ka Tarika

Fridge Ki Safai Karnay Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Fridge Ki Safai Karnay Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.