بغیر بجلی کے کپڑے استری وہ بھی صرف سرکے سے؟ جانیں سفید سرکہ استعمال کرنے کے چند قیمتی راز جو کریں آپ کے کام آسان

image

گھر کے چھوٹے موٹے کام بھی بعض اوقات آپ کا کافی وقت لے لیتے ہیں، جن کو آسان بنانے کے لیئے آج کل نٹرنیٹ پر بہت ساری ٹپس موجود ہیں، مگر ان میں چند ہی کارآمد ہوتی ہیں۔ اب جیسے سفید سرکے کو ہی لے لیں، اس سے متعلق بھی کافی ساری ٹپس آپ نے دیکھی ہوں گی۔

لیکن کیا آپ جانتی ہیں سرکے سے کپڑے کی سلوٹیں بھی ٹھیک ہوسکتی ہیں؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کے ساتھ شئیر کریں گے سفید سرکے کی چند ایسی ٹپس جن سے آپ کے روز مرہ کے کام آسان ہوسکتے ہیں۔

سفید سرکے کی آسان ٹپس:

۔ اگر گھر میں بجلی نہ آرہی ہو اور آپ کو کپڑے استری کرنے ہوں تو ایسے میں آپ قمیض کو ہینگر میں لگا کر، ایک اسپرے بوتل میں پانی اور سرکے کا محلول بنائیں اور قمیض پر اسپرے کریں اور اسے لٹکادیں، سلوٹیں ہٹ جائیں گی۔

۔ برتنوں پر لگے ضدی داغ خاص کر جلے ہوئے برتن صاف کرنے کیلیئے، اس برتن کو چولہے پر رکھیں اور اس میں پانی اور سرکہ ڈال کر گرم کریں پھر رگڑ کے دھو لیں، برتن صاف ہوجائے گا۔

۔ گھر میں مکھیاں آرہی ہوں تو ایک پیالے میں سرکہ بھر کر اس پر ٹرانسپیرنٹ پلاسٹک لگائیں اور اس میں اوپر سے چھوٹے سوراخ کر کے کہیں بھی رکھ دیں، اس کی خوشبو سے مکھیاں چلی جائیں گی۔

۔ نظر کے چشمے صاف کرنے کیلیئے اس پر سرکے کا اسپرے کر کے کپڑے سے صاف کریں یا کپڑے کو سرکے میں بھگو کر چشمہ صاف کریں۔

۔ پیروں کے ناخنوں میں فنگس لگ جائے تو اسکے لیئے ایک ٹب میں گرم پانی ڈال کر اس میں سرکہ شامل کریں اور پیر بھگا دیں، فنگس ٹھیک ہوجائے گی۔

You May Also Like :
مزید

Best Uses Of White Vinegar

Best Uses Of White Vinegar - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Best Uses Of White Vinegar. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.