انڈا بناؤ تو برتنوں سے بدبو نہیں جاتی ۔۔ جانیں ایسی زبردست ٹپ، جو کرے منٹوں میں برتن سے ہر طرح کی بدبو کو دور

image

برتن دھونے کیلیئے بعض اوقات صرف ڈش واشر سے کام نہیں چلایا جا سکتا ہے کیونکہ کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ بھرپور طریقے سے برتن دھونے کے بعد بھی ان میں بدبو رہ جاتی ہے، خاص طور پر انڈے، پیاز، لہسن یا مچھلی وغیرہ کے برتنوں میں۔

دنیا بھر کے باورچی پیاز، مچھلی اور انڈوں کی بدبو سے نجات کے لیے گرم پانی کا مشورہ دیتے ہیں۔ اسکے علاوہ یہاں باورچی خانے کے کچھ عام اجزاء ہیں جن کے استعمال سے آپ اس مسئلے سے چھٹکارا پا سکتی ہیں۔

بیکنگ سوڈا کا استعمال کریں:

جب بھی ہم کسی چیز کو صاف کرنے کا سوچتے ہیں تو سب سے پہلے بیکنگ سوڈا ذہن میں آتا ہے، ہے نا؟ یہ اپنی غیر معمولی صفائی کی خصوصیات کے لیے جانا جاتا ہے اور یہ آپ کو برتنوں کی بدبو سے نجات دلانے میں بھی مدد کرے گا۔ برتن میں پانی بھریں اور پھر اس میں بیکنگ سوڈا چھڑک دیں، چند منٹ رہنے دیں پھر دھولیں۔ یا پھر بیکنگ سوڈا ڈال کر اسے رگڑیں اور تھوڑی دیر رکھنے کے بعد دھولیں۔

لیموں:

آپ کو بس یہ کرنا ہے کہ بدبودار برتنوں کو آدھے کٹے ہوئے لیموں سے کئی منٹ تک رگڑیں اور کناروں پر خصوصی توجہ دیں جو اکثر چھوٹ جاتے ہیں اور پھر 20 منٹ تک ایسے ہی چھوڑ دیں اسکے بعد گرم پانی سے دھو لیں۔

سفید سرکہ:

اپنے برتنوں کو صاف کرنے کے لیے، آپ کو سب سے پہلے انہیں پانی سے دھونا ہے۔ اب ان میں تھوڑا سرکہ ڈال دیں۔ تھوڑی دیر بعد دوبارہ دھو لیں۔ آپ یہ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے کہ برتن کی بُو کتنی جلدی ختم ہو جاتی ہے۔

دار چینی کا استعمال کریں:

کیا آپ جانتے ہیں دارچینی کو برتنوں کی بدبو سے نجات دلانے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ دار چینی کی خوشبو مضبوط ہوتی ہے اور یہ تیز بو کو چھپانے کے لیے اچھی طرح کام کرتی ہے۔ مزید برآں، دار چینی میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہیں، جو جراثیم کو مارنے میں بھی مدد دیتی ہیں۔ آپ برتنوں میں دار چینی کی کچھ چھڑیوں کو ابال سکتے ہیں یا اسی مقصد کے لیے دار چینی کا پاؤڈر استعمال کر سکتے ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Anday Ki Badbu Dur Karne Ka Tarika

Anday Ki Badbu Dur Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Anday Ki Badbu Dur Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.