مختلف وائرس اور دیگر امراض سے بچانے والی 5 صحت مند غذائیں

مختلف وائرس اور دیگر امراض سے بچانے والی 5 صحت مند غذائیں آجکل کرونا وائرس سے متعلق لوگوں میں بڑی تشویش پائی جاتی ہے اور ہر کوئی عام نزلے زکام کو کرونا سمجھنے کی غلطی کررہا ہے۔ ایسے عالم میں جہاں ہر شخص پریشان دکھائی دے رہا ہیں وہیں اگر ہم یہ غور کریں کہ قدرتی طور پر ہمارے لئیے وہ کون سی غذائیں موجود ہیں جن کو استعمال کرکے ہم کسی بھی قسم کے وائرس سے بچ سکتے ہیں وہ یہ ہیں

مختلف وائرس اور دیگر امراض سے بچانے والی 5 صحت مند غذائیں


1: لہسن

لہسن میں قدرت کی طرف سے بے شمار فوائد موجود ہیں جن کی مدد سے ہم نہ صرف بہت سی بیماریوں بلکہ وائرس وغیرہ سے بھی نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ لہسن میں موجود ایلیسین مرکب ہمیں وائرل انفیکشنز اور دیگر امراض سے بچاتا ہے۔

2: پالک:

پالک میں وٹامن سی ،بی ٹا کیروٹین اور دیگر اہم اجزا پائے جاتے ہیں جن میں اینٹی آکسیڈنٹس موجودہوتے ہیں۔ پالک میں موجود آکزیلک ایسڈہمیں انفیکشنز اور وائرس سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔

3: سبزچائے

سبز چائے میں اینٹی آکسیڈنٹ ای جی سی جی اور طاقتور امائنو ایسڈ ایل تھینائن پایا جاتا ہے جو جسم میں موجود جراثیم اور بیماریوں کو دور رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

4: کھٹے رس دار پھل

کھٹے پھلوں میں وٹامن پایا جاتا ہے جو خون کے سفید خلیات کی پیداوار بڑھاتا ہے اور ہر طرح کے انفیکشن سے لڑنے کے قابل بناتا ہے۔

5: ہلدی

ہلدی میں ’سرکیومن‘ مرکب موجود ہوتا ہے۔ اس کے استعمال سے جسم بیماریوں سے محفوظ رہ سکتا ہے۔

ان کے علاوہ اگر آپ دہی، ادرک، شاخ گوبھی اورسرخ شملہ مرچیں وغیرہ استعمال کرکے بھی بیماریوں اور وائرس سے اپنے آپ کو بچا سکتے ہیں۔

You May Also Like
Reviews & Comments