سیب کا سرکہ کیسے آپ کے وزن میں کمی لاسکتا ہے؟ جانیں 5 اہم وجویات

ہر گھر میں سرکے کا استعمال تو لازمی ہوتا ہے لیکن صرف کھانا بنانے کی حد تک۔ سائنسی اور قدرتی اعتبار سے اس کے بے شمار فوائد ہیں۔ یہ ہمارے جسم کی اندرونی صحت کو فعال کرنے اور میٹا بولزم کی رفتار کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔سیب کے سرکے کی پانچ وجوہات جو وزن میں کمی کا باعث بنتی ہیں وہ درج ذیل ہیں

سیب کا سرکہ کیسے آپ کے وزن میں کمی لاسکتا ہے؟ جانیں 5 اہم وجویات



١: کولیسٹرول میں کمی



سیب کے سرکے میں موجود ایسٹک ایسڈ ہمارے کولیسٹرول کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس سے پیٹ کی بڑھی ہوئی اضافی چربی بھی کنٹرول ہوتی ہے۔ یہ موٹاپے کو کم کرنے میں بہترین دوائی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

٢: بلڈ شوگر میں کمی



اس کی مدد سے ہمارے بلڈ شوگر میں کمی ہوتی ہے یعنی خون میں شوگر کی تعداد بڑھنے نہیں دیتا اور روزانہ اس کا استعمال ہمارے بلڈ شوگر لیول کو نارمل رکھنے میں فائدہ مند ہوتا ہے۔

٣: میٹا بولزم



سیب کا سرکہ جسم میں میٹا بولزم کے فعل کو تقویت بخشتا ہے، تاکہ کھانا جلد از جلد ہضم ہوجائے۔ چاہے کھانا سادہ ہو یا آئلی۔ یہ بھی ایک وجہ ہے کہ ہمارا جسم پھیلتا نہیں بلکہ متوازن رہتا ہے۔

٤: نظام ہاضمہ کے لئے مفید



سیب کا سرکہ نظام ہاضمہ کے لیے بھی فائدہ مند ہے جو کہ غذا کے چھوٹے ٹکڑے ہونے میں مدد دیتا ہے۔ سیب کے سرکے کو پانی میں ملا کر استعمال کرنا بدہضمی، قبض یا ہیضے وغیرہ سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔ اور ہاضمہ جتنا اچھا ہوگا اتنا ہی ہمارا وزن کنٹرول میں رہے گا۔

٥: اضافی بھوک میں کمی



بہت زیادہ کھانا پینا اور بے وقت کی بھوک ہمارے وزن میں اضافے کی بڑی وجہ ہے جس پر کنٹرول کرنا آسان نہیں ہے، کیونکہ ہماری مختلف اسنیکس وغیرہ کھانے کی عادت دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے۔

سیب کے سرکہ کا استعمال آپ کی اضافی بھوک کو بھی قدرتی طور پر ختم کرتا ہے، اور جسم میں کیلوریز کی مقدار اس سے توازن میں رہتی ہے۔

مگر دھیان رہے کہ اس کا زیادہ استعمال آپ کے لئے نامناسب بھی ہوسکتا ہے۔ لہٰذا اس کو جب بھی استعمال کریں سادے یا نیم گرم پانی کے ساتھ کریں۔

You May Also Like
Reviews & Comments