مزیدار ریسیپی سے تیار کریں بچوں کا پسندیدہ اسکول لنچ باکس

مزیدار ریسیپی سے تیار کریں بچوں کا پسندیدہ اسکول لنچ باکس


اسکول جانے والے بچوں کے والدین خاص طور پر مائیں ان کی خوراک کی وجہ سے تقریباً روز ہی پریشان نظر آتی ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے لئے یہ بھی ایک بڑا چیلنج ہوتا ہے کہ بچوں کو روزانہ کی بنیاد پر لنچ باکس میں ایسا کیا ڈال کر دیا جائے جو وہ خوشی سے کھا بھی لیں اور ان کی صحت بھی برقرار رہے۔

ماؤں کو بچوں کا لنچ باکس تیّار کرتے ہوئے اس بات کو لازمی ذہن نشین کر لینا چاہئیے کہ ہمارا بچہ کیا چیز شوق سے کھائے گا؟ اور کیا چیز اس کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔ بہت سے والدین یہ شکایت بھی کرتے نظر آتے ہیں کہ ہمارا بچہ اپنا لنچ گھر واپس لے آتا ہے۔ اِس کی بڑی وجہ یہی ہے کہ بچے کو ایسی چیزیں کھانے کے لئے دی جاتی ہیں جو بے شک اس کی صحت کے لئے اچھی ہیں مگر اسے پسند نہیں ہیں۔

آج ہم آپ کو چند ایسی مزیدار ریسیپی بتائیں گے جو آپ اپنے بچوں کو بے فکری کے ساتھ لنچ میں دے سکتی ہیں جبکہ وہ انہیں لازمی پسند آئیں گی۔-

پٹاٹو چیز بار

آلو بچوں کی سب سے پسندیدہ ڈش ہوتی ہے۔ بچے آلو سے بنائی گئی چیزیں انتہائی شوق سے کھاتے ہیں اور اگر اس میں چیز یٰعنی پنیر شامل کر دیا جائے تو یہ سونے پر سہاگا والی بات ہو جائے گی۔ بچوں کے لیے دونوں ہی چیزیں انتہائی قوت بخش ہیں۔ بچوں کی بھاگ دوڑ والی روٹین کو دیکھا جائے تو آلو اور پنیر کی یہ بار ان کے لئے ایک مکمل غذا ہے کیونکہ آلو دیر سے ہضم ہوتے ہیں اس لئے بچوں کا پیٹ دیر تک بھرا رہتا ہے۔



پٹاٹو چکن ڈونٹس

ڈونٹس تمام افراد بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔ جب ڈونٹس میں آلو اور چکن کے ساتھ مختلف مصالحہ جات شامل کر دیے جائیں تو یہ ڈش اور بھی مزے کی ہوجائے گی۔ یہ ہوں گے تو کباب کی طرح لیکن ذائقہ کافی منفرد ہوگا۔ بچوں کو ہفتے میں ایک سے دو مرتبہ یہ پٹاٹو چکن ڈونٹس لازمی دیں۔ یہ بچوں کی صحت کے لئے نا صرف مفید ہوں گے بلکہ کافی ذائقہ دار بھی ہوں گے۔ آپ اسے بنا کر ایک مہینہ تک فریزر میں بھی محفوظ کر سکتی ہیں۔



چکن نوڈلز کباب

چکن بچے بہت شوق سے کھاتے ہیں جبکہ ایسا کوئی گھر نہیں ہوگا جہاں نوڈلز نا بنتے ہوں۔ گھر میں کچھ من پسند نا پکنے کی صورت میں ہر کوئی نوڈلز ہی کھاتا نظر آتا ہے۔ اب اگر نوڈلز اور چکن کو یکجا کر کے کباب بنا لیے جائیں تو کیا ہی بات ہے۔ یہ عام کباب سے کافی الگ کباب ہوں گے۔ ایک بار بنائیے اور بچوں کو لنچ میں دیجئیے۔ آپ کے بچوں کو یہ لازمی پسند آئیں گے۔



بریڈ پیزا

بریڈ پر مکھن یا جام لگا کے دینا اب پرانہ ہو چکا ہے۔ بچے اسے زیادہ پسند بھی نہیں کرتے یہی وجہ ہے کے دیا گیا لنچ واپس ایسے ہی آ جاتا ہے۔ اگر آپ تھوڑی سی محنت کریں تو آپ کے بچے کو صحت کے ساتھ ذائقہ والی چیز مِل سکتی ہے۔ یہ بلکل پیزا کی طرح ہو گا جبکہ ذائقہ بھی انتہائی مزیدار ہو گا۔ اس میں شامل مختف سبزیاں بچوں کے لئے انتہائی مفید ہوں گی۔



فرائیڈ وان ٹان

بچے ایک ہی چیز کھا کھا کر روزانہ بوریت کا شکار ہو جاتے ہیں پِھر انہیں وہ چیز اچھی بھی نہیں لگ رہی ہوتی لہٰذا ایسی چیزیں بھی بچوں کے لنچ باکس کا حصّہ بنائیں جس میں ان کی پسند بھی شامل ہو۔ یہ بہت ضروری ہے کہ بچوں کو فائدہ مند غذا کے ساتھ ذائقہ والے کھانے دئے جائیں۔ فرائیڈ وان ٹان ایک بہتریں لنچ آئٹم ہے۔



میکارون کیک

بچے کبھی کبھی نمکین چیزیں کھا کے اُکتا جاتے ہیں، اس کے لئے ضروری ہے کہ انہیں ہفتے میں دو روز کوئی میٹھی چیز بھی لنچ میں دی جائے۔ اس کے لئے میکارون کیک ایک پرفیکٹ لنچ آئٹم ہے۔ اس میں شامل مختلف میوہ جات بچوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ایک بھرپور غذا ہے۔ یہ نا صرف آپ کے بچے کو قوت بخشیں گے بلکہ اس کا ذائقہ بچوں کو بے حد پسند آئے گا۔ بچے اسے بہت شوق سے کھائیں گے۔

You May Also Like
Reviews & Comments