Add Poetry

یہ دل تو پہلے ہی قائل ہے تیری خوش بیانی کا

Poet: سنابلؔ By: سنابلؔ, Karachi

یہ دل تو پہلے ہی قائل ہے تیری خوش بیانی کا
تیرا انداز یکتا ہے دلوں کی ترجمانی کا

بہت دن ہوگئے ہیں خواب میں دیکھے ہوئے تم کو
ہمیں بھی دو شرف آکر تم اپنی میزبانی کا

مجھے بھی فیض مل جاتا یقیناً ذات سے تیری
اگر میں حصہ بن جاتی تمھاری زندگانی کا

ہمیشہ وہ ہی دل توڑتے ہیں یا رلاتے ہیں
جنہیں احساس ہوتا ہے محبت کے معانی کا

وطن سے دُور رہ کر کیا دلِ بیمار پر گزری
سنائوں کیا تمہیں قصہ میں اپنی بے سامانی کا

دعائیں پوری ہوجائیں، کوئی تعویذ چل جائے
ہے دل پھر منتظر کوئی صدائے آسمانی کا

تمھارے نام سے وابستہ ہے خوشیاں زمانے کی
بچھڑ کے دیکھا ہے نہ کوئی لمحہ شادمانی کا

ہمیشہ زندہ رکھتے ہو مجھے غزلوں میں تم اپنی
فخر ہے میں ہی ہوں عنوان تیری ہر کہانی کا

کبھی آہیں، کبھی آنسو، کبھی بے جین دل تھاموں
نتیجہ یہ ہی ہوتا ہے زخم سے چھیڑ خانی کا

سنابلؔ کے لئے تو اہم ہے بس ایک ہی بندہ
بتائو مُعتبرؔ کیا ہے ارادہ عقدِ ثانی کا ؟؟

Rate it:
Views: 233
13 Jul, 2023
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets