Add Poetry

ہم کو ملنا ہے تو ملنے کا ارادہ کر لیں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, منیلا

ہم کو ملنا ہے تو ملنے کا ارادہ کر لیں
آؤ پھر رسمِ محبت کا اعادہ کر لیں

کھل بھی سکتے ہیں محبت کے نئے پھول یہاں
اپنی سوچوں کا اگر دشت کشادہ کر لیں

کیا ضرورہ ہے رہیں مجھ سے خفا وہ ہر دم
پیار کی بات ہے تو پیار زیادہ کر لیں

اُونچے محلوں کے یہاں خواب سجانا چھوڑیں
جتنے رنگین ہیں افکار وہ سادہ کر لیں

سارے چھپ جائیں لگے تیر جفا کے وشمہ
اپنے زخموں کو بدن کا جو لبادہ کر لیں

Rate it:
Views: 179
05 Jun, 2023
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets