ہر اک مقام پہ سوزِ نہاں تلاش کروں
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, منیلاہر اک مقام پہ سوزِ نہاں تلاش کروں
میں اس زمیں پہ ترا آسماں تلاش کروں
حیات دشتِ جدائی میں کیسے گزرے گی
کڑی ہے دھوپ کوئی سائباں تلاش کروں
تمام شہر کے لوگوں میں ہے وفا کی کمی
کہاں سے عشق میں رنگِ بیاں تلاش کروں
مجھے بھی اپنی طرف کھینچ لے محبت سے
جہاں میں ایسا کوئی خوش گماں تلاش کروں
بہارِ وقت کے رنگوں میں چھپ گئی ہے کہیں
میں جاتے وقت کی کیسے خزاں تلاش کروں
کوئی تو سمجھے گا میرا بھی درد اے وشمہ
میں اپنے لوگوں میں اپنی زباں تلاش کروں
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad