گھر میں رہتے ہوئے ڈر لگتا ہے
Poet: بی ایس جین جوہر By: مصدق رفیق, Karachiگھر میں رہتے ہوئے ڈر لگتا ہے
اب بیابان ہی گھر لگتا ہے
پاؤں رکھتا ہوں تو دھنستی ہے زمیں
سر اٹھاتا ہوں تو سر لگتا ہے
قتل و غارت ہے گلی کوچوں میں
شہر دہشت کا نگر لگتا ہے
ڈگمگاتی ہے دھماکوں سے زمیں
آسماں زیر و زبر لگتا ہے
زندگی یوں تو گزر جائے گی
کتنا مشکل یہ سفر لگتا ہے
غیر تو غیر ہمیں آج کے دن
اپنے ہم سایے سے ڈر لگتا ہے
More Sad Poetry






