گر مجھے میری ذات مل جائے
Poet: بلوان سنگھ آذر By: مصدق رفیق, Karachiگر مجھے میری ذات مل جائے
اک نئی کائنات مل جائے
خواب ہے اس سے بات کرنے کا
کوئی خوابوں کی رات مل جائے
غم زدہ لوگ سوچتے ہوں گے
زندگی سے نجات مل جائے
کوئی کچھ بھی بدل نہیں سکتا
جس کو جیسی حیات مل جائے
پوچھنا چاند کا پتا آذرؔ
جب اکیلے میں رات مل جائے
More Sad Poetry






