کیا ہے ہم نے انتطار
Poet: UA By: UA, Lahoreکیا ہے ہم نے انتظار ملاقاتوں کا
کبھی بہار کبھی بانوری برساتوں کا
کبھی اماوسوں میں چاندنی راتوں کا
کبھی اجالوں میں وصل کی سوغاتوں کا
کبھی خاموش نگاہوں سے کہی باتوں کا
کبھی کہتے ہوئے خاموشیوں کی گھاتوں کا
کبھی شہنائیوں میں یادوں کی باراتوں کا
کبھی تنہائیوں کی مقبول مناجاتوں کا
کیا ہے ہم نے انتظار ملاقاتوں کا
کبھی بہار کبھی بانوری برساتوں کا
More Sad Poetry







