کسی کی یاد

Poet: Lubna Kanwal By: Lubna Kanwal, karachi

نا پوچھو زندگی کتنی کڑی ہے
کسی کی یاد سینے میں گڑی ہے

چلے آتے تمہارے پاس
لیکن جدائی راستہ روکے کھڑی ہے

لیے آتا ہے دل اپنا جنازہ نگر والوں
یہ ماتم کی گھڑی ہے

تمہارے درد کی پرچھائیں اب تک
میرے ویران آنگن میں پڑی ہے

میرے سینے میں صحرا ہے سلگتا
مگر آنکھوں میں ساون کی جھڑی ہے
 

Rate it:
Views: 798
07 Sep, 2008