کبھی سوچا نہ تھا وہ ایسے چلا جائے گا

Poet: Samad Ansari By: Samad Ansari, Karachi

کبھی سوچا بھی نہ تھا وہ ایسے چلا جائے گا
لاکھ بھیجیں گے سندیسے وہ نہیں آئے گا

دل کی دنیا ہوئی ویران بہاریں بھی گئیں
کیوں یہاں پھول کھلیں کون یہاں آئے گا

تم نظر آئے ہو تاروں کے دھندلکے میں مجھے
یہ تو ایک خواب ہے پل بھر میں بکھر جائے گا

اور بھی رنگ نکھر جائیں گے اِس محفل کے
جب سراپا تیرا اِن آنکھوں میں لہرائے گا

منزلیں اور قریب آتی چلی جائیں گی
دل بیتاب محبت کا صلہ پائے گا

Rate it:
Views: 1247
12 Jul, 2014
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL