کب لوٹ کے آؤ گے
Poet: By: yasir aziz, abbottabadکب لوٹ کے آؤ گے بتا کیوں نہیں دیتے
دیوار بہانوں کی گرا کیوں نہیں دیتے
تم پاس ہو اپنے تو پتا کیوں نہیں چلتا
تم دور ھو مجھ سے تو صدا کیوں نہیں دیتے
اک تیرے سوا اور کسی کو بھی نہ چاہا
یہ بات زمانے کو بتا کیوں نہیں دیتے
با ہر کی ہواؤں کا اگر خوف ھے اتنا
جو روشنی اندر ھے بجھا کیوں نہیں دیتے
راتوں کو جگانے کی سزا دیتے ھو اکثر
تم مجھ کو وفاؤں کا صلہ کیوں نہیں دیتے
More Sad Poetry






