چھیڑو نہ ہمیں تم

Poet: Kaiser Mukhtar By: Kaiser Mukhtar, HONG KONG

چھیڑو نہ ہمیں تُم اب لوگوں ہم لوگ ستائے بیٹھے ہیں
کیا ڈھوُنڈتے ہو اس راکھ میں اب ہم دل کو جلائے بیٹھے ہیں

ہر چیز بکاؤ مال یہاں یہ مہر و وفا یہ حُسن و جمال
اس دُ نیا میں سب لوگ یہاں دوکان سجائے بیٹھے ہیں

زخم تو دیتے ہیں دُنیا مرہم بھی دے تو بات بنے
اب کون یہاں مرہم رکھ دے ہم زخم تو کھائے بیٹھے ہیں

بدنام سہی ہم بد تو نہیں پھر بھی نہ کہو ہم کو اچھا
ہم کو مانو ہم تو خوُد پر الزام لگائے بیٹھے ہیں

وُہ تو نہیں ملتا ہم کو ظالم ہے بڑا بیگانہ سا
جس کا لبوں پر ہر لمحہ ہم ذکر سجائے بیٹھے ہیں

نہ ہے کوئی اپنا گھر قیصر نہ کوئی ٹھکانہ ہے اپنا
پھر بھی ُسہانے مُستقبل کے ہم خواب سجائے بیٹھے ہیں

Rate it:
Views: 549
24 Sep, 2008