پل بھر کا ہے ساتھ یہاں تیرا میرا

Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindi

پل بھر کا ہے ساتھ یہاں تیرا میرا
کس نے لکھا ہے چناروں پر نام تیرا میرا

کیوں ہے پانی میں لرزش لہروں کی
لگ رہا ہے اس میں عکس تیرا میرا

ہے چھائی ہر جانب خاموشی سی
قصہ کیسے پہنچا گھر گھر تیرا میرا

ابھرے ہیں تیور آج دیوار پر میری
اس کی آنکھوں میں تھا سپنا تیرا میرا

Rate it:
Views: 474
13 Sep, 2013